مسلم لیگ ن کی حکومت گڈ گورننس کی پالیسی پر گامزن ہے،سردار طارق
  13  ستمبر‬‮  2017     |      کشمیر

نعمانپورہ (نمائندہ اوصاف)مسلم لیگ ن جنوبی باغ کے رہنماؤں سردار طارق مغل، سردار شیراز آزاد ، عمران حیات ، یاسر خلیل ، جہانگیر جاوید و دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت گڈ گورننس کی پالیسی پر گامزن ہے مشتاق منہاس نے الیکشن میں جو وعدے کیے وہ پورے ہو رہے ہیں جنوبی باغ کو ترجیحات میں شامل کرنے کا وعدہ عملی طور پر نظر آ رہا ہے ، مختصر عرصہ میں جنوبی باغ کے اندر درجنوں کلو میٹر سڑکات کی تعمیر کا کام مکمل کروایا جا رہا ہے ، نئی سڑکات کی منظوری میں جنوبی باغ کو ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے ، حسین چوک تا پدر ایک کلو میٹر پختہ سڑک کی منظوری سے پدر کوٹھیاں کی عوام سمیت بڑی آبادی مستفید ہو گی ، سردار حاجی اورنگزیب صدیق کی کاوشیں رنگ لائی ہیں جنوبی باغ کی محرومیوں کا ازالہ شروع کر دیا گیا ہے ، کوٹھیاں کی عوام وزیر اطلاعات مشتاق منہاس کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے کوٹھیاں میں حسین چوک تا پدر سڑک کی منظوری دی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ کوٹھیاں سمیت پورے جنوبی باغ کو گزشتہ ادوار میں محض لالی پاپ دیئے جاتے رہے ہیں تھیلے بھر کر ووٹ لینے کے بعد جنوبی باغ کیطرف کسی نے دیکھا تک نہیں پہلی بار ہوا ہے کہ مشتاق منہاس نے الیکشن میں جو وعدے کیے ان کے مطابق جنوبی باغ کو ترجیحات میں شامل کر لیا گیا ہے جس کی مثال کچھ عرصہ قبل ایم ایل اے اور وزیر اعظم انفرا سٹریکچر پروگرام کی سکیموں کی جنوبی باغ میں کثیر تعداد ہے موجودہ دس کلو میٹر سڑکات میں سے چار کلو میٹر جنوبی باغ کے لیے دی گئی جس سے نا صرف عوام کو سہولیات میسر آئیں گی بلکہ جنوبی باغ کی عوام اپنے منتخب نمائندے پر فخر محسوس کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ حسین چوک تا پدر سڑک کی منظوری سے کوٹھیاں سمیت گرد و نواح کے علاقوں کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑی ہے عوام مشتاق منہاس کی کار کردگی اور وعدوں پر عمل درآمد کرنے پر مطمئن ہیں ، انہوں نے کہا کہ جنوبی باغ پسماندہ ترین علاقہ تھا مگر انشاء اللہ موجودہ پانچ سالوں میں ترجیحات میں شامل ہونے کے بعد جنوبی باغ کا نقشہ تبدیل ہو جائے گا انہوں نے مشتاق منہاس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved