محمد سعید نامی شخص محکمہ صحت عامہ میں کک کی آسامی پر تعینات تھا،سردار عتیق احمد
  13  ستمبر‬‮  2017     |      کشمیر

پلندری (نمائندہ اوصاف)سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ محمد سعید نامی شخص محکمہ صحت عامہ میں کک کی آسامی پر تعینات تھا جو ایک مخصوص بیماری کیوجہ ڈیوٹی نہیں دے سکتا تھا گزشتہ دور حکومت میں درخواست دیکر بورڈ کروایا جس پر اُسے پنشن و دیگر مراعات ملی یہ غلط ہے کہ اُسکی ریٹا ئر منٹ پر کسی نوکری کا کوئی وعدہ تھا میرے مخالفین اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے میری شہرت خراب کرتے ہیں 5سال ریٹائرمنٹ کو ہوئے عدالت العالیہ سے مقدمہ ختم ہونے کے

بعد اب ایسے بیانات دینا کسی صورت مناسب نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بذریعہ ٹیلیفون میڈیا نمائندگان کو اپنے خلاف محمد سعید کے لگائے گئے الزامات کے جواب میں کیا انہوں نے کہا محکمہ صحت اپنے قوانین پر عمل کرکے ریٹائرمنٹ اور تحت قواعد تقرری کی محمد سعید کے بیٹے کو اگر ملازمت ملے تو میر ا کوئی نقصان نہیں لیکن معذور شخص کو اسطرح استعمال کرنا میر ی عزت وشہرت کو نقصان پہنچانے والے اس سے باز رہیں مجھے اگر کوئی بھی نقصان ہوا تو ذمہ دار ان کسی صورت نہیں بچ سکیں گے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved