کھوئی رٹہ،گزشتہ روز نکیال متھرانی برساتی نالے میں گاڑی کے حادثے میں دیگر افراد کی ناگہانی موت
  13  ستمبر‬‮  2017     |      کشمیر

کھوئی رٹہ (نمائندہ اوصاف)سا بق امیدوار اسمبلی حلقہ کھوئی رٹہ ناصر لطیف کالس ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز نکیال متھرانی برساتی نالے میں گاڑی کے حادثے میں ڈپٹی ڈائریکٹر بی آئی ایس پی چوہدری محمد اسحاق ، ان کے دو بھائیوں، تین بھتیجوں اور دیگر افراد کی ناگہانی موت اور شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک ملنسار اور درد دل رکھنے والے انسان تھے ان کی وفات ایک بڑا سانحہ ہے ہم دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں آج ضلع کوٹلی اور آزادکشمیر کی فضا اس بڑے افسوسناک واقعہ پر سوگوار ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت میں جگہ اور سوگواران کو

صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اس موقع پر ناصر لطیف کالس ایڈووکیٹ نے حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیا اس جگہوں پر فوری چھوٹی چھوٹی پلیاں بنائی جائے تاکہ آئے روز کے حادثات سے بچا جا سکیں اُمید حکومت اس طرف فوری توجہ دیگی ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved