برما مسلمانوں پر مظالم اور قتل عام فوری بند ہونا چاہیے،مرزا توصیف
  13  ستمبر‬‮  2017     |      کشمیر

کھوئی رٹہ (نمائندہ اوصاف)پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی راہنما وسابق پی آر او وزیر اعظم آزادکشمیر مرزا توصیف اللہ جرال نے کہا ہے کہ برما مسلمانوں پر مظالم اور قتل عام فوری بند ہونا چاہیے عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں اور اقوام متحدہ فوری طور پر برمی مسلمانوں کا قتل عام رکوائیں مقبوضہ کشمیر ہو یا برما مسلمان ایک لمبے عرصے سے ظلم کا شکار ہیں اب وقت آ گیا ہے کہ ہم کو ظلم کے خلاف پوری دنیا میں یک آواز ہونا ہو گا ان خیالات کا انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیامرزا توصیف اللہ جرال نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مظلوموں کی آواز کو بلند کیا اور

ان کے حقوق کیلئے اپنی جدوجہد کی آج بھی پیپلز پارٹی اپنے قائد چےئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے سابق وزیر حکومت محمد مطلوب انقلابی نے حلقہ کھوئی رٹہ میں تعمیروترقی کی جو مثال قائم کی ہے ماضی میں اس کی کہیں مثال نہیں ملتی آج کھوئی رٹہ کی عوام کو پیپلز پارٹی اور محمد مطلوب انقلابی کادور یاد آرہا ہے جبکہ ہرطرف تعمیروترقی کے کام جاری تھے ماجودہ حکومت کی ایک سال کی کارکردگی سب کے سامنے ہیں حلقہ کے اندر ایک پیسے کا کام نہیں ہوا انشااللہ وقت ایکبار پھر پیپلز پارٹی اور محمد مطلوب انقلابی کا آنے والا ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved