امریکہ میں آنے والے سمندری طوفان سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد کتنی ہو گئی؟؟؟ہولناک انکشاف
  13  ستمبر‬‮  2017     |     دنیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)سمندری طوفان نےکیریبیئن جزائر، کیوبا اور امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلی علاقوں میں بھی تباہی مچادی، ارما سے ہلاک افراد کی تعداد چالیس ہوگئی، فلوریڈا کے شمال مشرقی علاقوں میں موجود ارما کمزور ہو کر کیٹگری ایک میں داخل ہو گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طوفانی ہواوں، شدید بارشوں اور اونچی اونچی لہروں کے ساتھ کیٹگری چار کے طوفان نے فلوریڈا کے ساحلی علاقوں کو تہس نہس کر دیا ۔چھتیں اڑ گئیں، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، ساٹھ لاکھ سے زائد صارفین کی بجلی غائب ہوگئی، جبکہ پینسٹھ لاکھ سے زائد لوگوں کو انخلا کا حکم دے کر ریاست فلوریڈا کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔شمال مشرقی علاقوں میں ریکارڈ بارشوں کے

بعد ہر طرف پانی ہی پانی ہے اور بدترین سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ہے،میامی میں جڑوں سے اکھڑے درخت، طوفانی ہواوں سے گرےسائن بورڈز،دریاوں کا منظر پیش کرتی سڑکیں طوفان کی شدت کی کہانی سنا رہی ہیں۔ساحل پر پانچ سے دس فٹ اونچی لہریں بلند ہورہی ہیں اور خراب موسم کے باعث میامی ایئرپورٹ منگل تک لیے بند تھا،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست جارجیا میں بھی طوفانی ہواوں اور تیز بارشوں سے سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔امریکی ایئر لائن نے اٹلانٹا ایئرپورٹ پر آٹھ سو پروازیں منسوخ کردیں، لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved