04:16 pm
تین مزید وزرا کا نمبر لگ گیا  وزیر اعظم نے ہدایات جاری کر دیں

تین مزید وزرا کا نمبر لگ گیا وزیر اعظم نے ہدایات جاری کر دیں

04:16 pm

لاہور(آئی این پی) تین وفاقی وصوبائی وزرا کے خلاف شکایات پر وزیراعظم عمران خان نے تحقیقات کی ہدایت کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایک سول تحقیقاتی ادارے کو تحقیقات کی ہدایات جاری کیں دو وفاقی اور ایک صوبائی وزیر کے خلاف مبینہ طور پر کرپشن اور اقربا پروری کی شکایات ملی تھیںذرائع نے کہا کہ سول تحقیقاتی ادارے کو ان وزرا کے اکاونٹس بھی چیک کرنے کی ہدایت کی
گئی ہے سول تحقیقاتی ادارے کو ان وزرا کے خلاف مکمل رپورٹ دینے کے لیے 15 دن کا وقت دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں