07:32 am
وزارت چھو ڑنے کے بعد اسد عمر نے اہم ترین پیغام جا ری کر دیا

وزارت چھو ڑنے کے بعد اسد عمر نے اہم ترین پیغام جا ری کر دیا

07:32 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے اپنے پر ستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ لاکھوں کی تعدا د میں سپورٹرز تحریک انصاف کے نظریات کا دفاع کر رہے ہیں۔اپنے ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا کہ وہ ان سب کے شکر گزار ہیں جنہوں نے گزشتہ دو دنوں میں انہیں سپورٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں کی تعداد سپورٹرز ہیں جو نظریاتی طور پر تحریک انصاف کا دفاع کر رہے ہیں،
یہ سپورٹرز کا جذبہ ہے جس نے عمران خان اس کی ٹیم کو طاقت دی، اللہ تعالی آپ سب پر اپنا کرم کرے۔یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے ایک با پھر اسد عمر کو توانائی کی وزارت کی پیش کش کی تھی جسے انہوں نے دوبارہ مسترد کر دیا، اب وہ زیادہ وقت پارلیمنٹ کے سیشن، پارٹی کے اہم اجلاسوں اور حلقے میں گزاریں گے۔

تازہ ترین خبریں