10:56 am
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو جیل سے رہا کر دیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو جیل سے رہا کر دیا گیا

10:56 am

لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی شعیب صدیقی روبکار لے کر کوٹ لکھپت جیل پہنچے جہاں علیم خان کی رہائی کے روبکار جیل حکام نے موصول کئے جس کے بعد علیم خان کو جیل سے رہا کردیا گیا۔ قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما عبدالعلیم نے عدالتی فیصلے کے مطابق 10 ، 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروائے تھے ، مچلکے احتساب عدالت میں جمع کروائے گئے۔

تازہ ترین خبریں