07:07 am
تیل و گیس کی تلا ش ناکام ہو نے پر وزیر اعظم عمران خان کا قوم کے نام اہم پیغام سامنے آگیا ، مشورہ دیدیا

تیل و گیس کی تلا ش ناکام ہو نے پر وزیر اعظم عمران خان کا قوم کے نام اہم پیغام سامنے آگیا ، مشورہ دیدیا

07:07 am

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قوم کو انتظار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سمندر میں ڈرلنگ کا عمل ابھی جاری ہے، جلد گیس کا بڑا ذخیرہ ملے گا۔وزیراعظم نے قوم کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ قوم ایک ہفتہ انتظار کرے، جلد خوشخبری ملے گی۔یاد رہے کہ کیکڑا ون بلاک میں تیل اور گیس کی تلاش کا منصوبہ ناکامی کا شکار ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی نتائج کے مطابق تیل اور گیس کے کوئی ذخائر نہ مل سکے
۔کیکڑا ون نے 5470 میٹر گہرائی تک ڈرلنگ کی تھی، اس منصوبے پر 10 کروڑ 13 لاکھ ڈالر لاگت آچکی ہے۔تاہم وزارت پیٹرولیم نتائج پر سرکاری رد عمل دینے سے گریزاں ہے۔ وزارت پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ کیکڑا ون کے بارے میں مصدقہ اطلاعات نہیں، حتمی نتیجے تک انتظار کیا جائے۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے مکمل رپورٹ ایک ہفتے میں تیار کی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں