03:49 pm
حکومت جلال میں آگئی  ایسا اعلان کر دیا کہ عوام بھی ہکا بکا رہ گئے

حکومت جلال میں آگئی ایسا اعلان کر دیا کہ عوام بھی ہکا بکا رہ گئے

03:49 pm

لاہور(آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب سیکرٹریٹ کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو عید الفطر کے موقع پر اعزازی دگنی تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ڈی آئی جی سیکیورٹی سمیت 877 اہلکاروں کو دگنی تنخواہ ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی تبدیلی سرکار اپنے محافظ اہلکاروں پر مہربان ہو گئی، عید الفطر پر وزیر اعلی سیکرٹریٹ کے سیکیورٹی اہلکاروں کو اعزازی طور پر دگنی تنخواہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جن سیکیورٹی اہلکاروں کو دگنی تنخواہ ملے گی ان میں وزیراعلی پنجاب اور سی ایم ہاس کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار شامل ہیں۔
جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اہلکاروں کو بنیادی تنخواہ کے برابر عیدی ملے گی، دگنی تنخواہ ڈی آئی جی سیکیورٹی سمیت 877 اہلکاروں کو ملے گی جبکہ ایس ایس پی اسپیشل برانچ سمیت 4 اہلکار بھی دگنی تنخواہ لیں گے، اسی طرح ایس پی سی ایم سیکیورٹی، وی آئی پی اسپیشل برانچ سمیت 136 اہلکار بھی دگنی تنخواہ پائیں گے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسپیشل برانچ سمیت 26 اہلکاروں سمیت وزیر اعلی آفس چیف سیکیورٹی آفیسر سمیت 169 ملازمین بھی مستفید ہوں گے۔

تازہ ترین خبریں