10:58 am
مفتی عبدالقوی نے 40فیصد سے کم الکوحل والی شراب کو حلال قرار دیدیا

مفتی عبدالقوی نے 40فیصد سے کم الکوحل والی شراب کو حلال قرار دیدیا

10:58 am

لاہور (نیوز ڈیسک) معروف عالم دین مفتی عبدالقوی نے شراب کے استعمال کو حلال قرار دے دیا،انہوں نے دعوی کیا ہے کہ 40 فیصد سے کم الکوحل ملا مشروب حلال ہے۔تفصیلات کے مطابق مفتی عبدالقوی اپنے بیانات اور متنازعہ شخصیت کی وجہ سے
اکثر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔ایک انٹرویو کے دوران مفتی عبدالقوی کہتے ہیں کہ وہ مشروب جس میں الکوحل کی مقدار 40 فیصد سے کم ہو وہ حلال ہے۔اگر الکوحل معدنیات سے حاصل کی ہے تو اس کی 100 فیصد مقدار بھی حلال ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ اگر ہمارے علمائے کرام کے تمباکو والے پان حلال ہیں تو پھر آج کے مشروبات بھی حلال ہے۔پبلک ہیلتھ انسٹیٹیوٹ کے الکوحل ریسرچ گروپ کے سینئر سائنسدان ولیم کیر کے مطابق بئیر میں ساڑھے 4 فیصد الکوحل ہوتی ہے۔وائن میں 11.6 فیصد اور شراب میں33فیصد الکوحل ہوتی ہے۔اگر مفتی عبدالقوی کی مبینہ فتوے اور سائنسدان ولیمکسیر کی تحقیق کو مدنظر رکھا جائے تو اس بات کا ایک ہی مطلب نکلتا ہے کہ مفتی عبدالقوی شراب کو حلال سمجھتے ہیں۔