02:45 pm
ملازمین کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے گا، محمد عاصم ٹوانہ

ملازمین کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے گا، محمد عاصم ٹوانہ

02:45 pm

گلگت (مانیٹرنگ ڈیسک) ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد عاصم ٹوانہ نے کہا ہے کہ ہمیں ملازمین کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے اور ادارے کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے ہوئے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے گا۔ایک بیان کے مطابق نیٹکو کے منیجنگ ڈائریکٹر عاصم ٹوانہ سے نیٹکو ایمپلائیز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں ادارے کی

 موجودہ صورت حال، ملازمین کی اپ گریڈیشن، کنٹریکٹ ملازمین کی مستقیلی سروس، ونٹر الاونس اور دیگر مسائل پر تفصیلی بات کی گئی۔ ایم ڈی نیٹکو عاصم ٹوانہ نے وفد کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی اپ گریڈیشن،کنٹریکٹ ملامین اور ونٹر الاونس کے حوالے سے فائنل رپورٹ تیار کر لی ہے اور بورڈ کی میٹنگ میں ان تمام اہم مسائل کو حل کرنے کے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ایم ڈی نے ادارے میں قلیل مدت میں آمدن کی حصول کے لئے کئی جامع منصوبے اور اصلاحات اور ان پر کام کے حوالے سے ایسوسی ایشن کو آگاہ کیا جو کہ انتہائی خوش آئیند اور ادارے کے مستقبل کے لئے انتہائی فائدہ مند ہیں۔ نیٹکو ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر منور عباس نے ایم ڈی کو ان کی انتھک محنت، کاوشوں اور ادارے میں مختلف منصوبوں پر کام کو سراہتے ہوئے امید کا اظہار کیا ہے ملازمین کو در پیش مسائل کے حل کے لئے جامع اور ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ انہوں نے نئے ایم ڈی نیٹکو پر تمام ملازمین کی طرف سے اعتماد اور ادارے کی ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین بھی دلایا۔

تازہ ترین خبریں