09:34 am
پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو کر ہسپانوی خاتون مردان پہنچ گئی

پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو کر ہسپانوی خاتون مردان پہنچ گئی

09:34 am

مردان (نیو زڈیسک) آج کل کے دور میں سوشل میڈیا نےدنیا بھر میں موجود لوگوں کے مابین رابطہ قائم کر کے دور دراز بیٹھے لوگوں کو بھی قریب کر دیا ہے۔ ایک طرف جہاں دور دراز بیٹھے رشتہ داروں اور اپنے پیاروں سے فیس بُک کے ذریعے رابطہ کیا جاتا ہے ٹھیک ویسے ہی سوشل میڈیا پر نئے دوست احباب بھی بنتے ہیں۔ سوشل میڈیا نے حال ہی میں کئی جوڑیاں بھی بنائیں جس کے تحت غیر ملکی افراد نے پاکستان آکر شہریوں سے شادیاں رچائیں۔ایسی ہی ایک شادی مردان میں بھی ہوئی جہاں ہسپانیہ کی خاتون پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو کر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاطینی امریکہ کے ملک بولیویا کی
خاتون کی دوستی دو سال قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پرخود سے 12 سال چھوٹے شخص سے ہوئی۔کچھ ہی عرصے کے بعد دونوں کی دوستی محبت میں تبدیل ہو گئی۔ دوستی محبت میں تبدیل ہونے کے بعد روساریو پاکستان پہنچ گئی۔52 سالہ ہسپانوی خاتون روساریو مردان کے رہائشی شخص اعجاز شادی کرنے کے لیے پاکستان آ گئیں۔ جس کے بعد دونوں کی شادی روایتی طریقے سے سرانجام پائی۔ اہل خانہ اور دوست احباب نے ان کی شادی میں شرکت کی اور نئے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ حال ہی میں ایک پاکستانی نوجوان لڑکی نے چینی شہری سے شادی کی تھی ۔ چینی نوجوان شو لونگ نے پاکستانی لڑکی فاطمہ سے پاکستان کے ہی روایتی انداز میں شادی کی ۔شادی کی تقریب بھی پاکستان کی ثقافت کے عین مطابق منعقد کی گئی جس میں چینی شہری شو لونگ کے والدین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر چینی نوجوان شولونگ نے روایتی شیروانی بھی زیب تن کر رکھی تھی۔ جبکہ نو بیاہتا جوڑے کو ایک ساتھ کافی خوش دیکھا گیا۔ شادی کی تقریب میں قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کی جنہوں نے نو بیاہتا جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔قبل ازیں بھی ایسی کئی شادیاں ہوئیں جن میں لڑکا یا لڑکی غیر ملکی شہریت کے حامل تھے اور محبت کے ہاتھوں مجبور ہو کر پاکستان آئے تھے۔

تازہ ترین خبریں