11:25 am
گلگت ،ایس اے پی کے وفد کی حافظ حفیظ الرحمن سے ملاقات

گلگت ،ایس اے پی کے وفد کی حافظ حفیظ الرحمن سے ملاقات

11:25 am

گلگت ( اوصاف نیوز)ٓSAP ٹیچرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان و خواتین ونگ گلگت بلتستان نے صوبائی صدر غلام اکبر کی سربراہی میں وزیر حافظ حفیظ
 
الرحمن سے طویل ملاقات کی۔وفد میں صوبائی صدر کے ساتھ جنرل سیکریٹری عبدالغیاث، صدر ضلع گلگت سید افضل شاہ سینئر نائب صدر عابد حسین، ملکہ حبیبہ صدر خواتین ونگ گلگت بلتستان ، نائب صدر زینب خاتون رابطہ سیکریٹری تسلیم بانو اور شیراب شامل تھے۔وفد نے1464 SAP اساتذہ میں سے750اساتذہ کو سنیارٹی کی بنیاد پر مستقل کرنے کی منظوری کو سراہتے ہوئے وزیر اعلیٰ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ فنگشنل سکولوں کی اگر عمارت نہیں ہے تو عمارت دی جائے گی جن سکولوں کی عمارت موجود ہیں ان کو گورنمنٹ کی تحویل میں لی جائیںگی۔سنیارٹی کے لحاظ سے750اساتذہ جلد مستقل کررہے ہیں جس کے لئے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے وزیر اعلیٰ نے یقین دلایا کہ 750اساتذہ کی بھرتیاں ہر صورت شفاف اور میرٹ پر ہوگی۔جس کے لئے سنیارٹی لسٹ بنائی جارہی ہے۔ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے بعد اساتذہ میں پائی جانے والی تشویش ختم ہوگئی۔وزیر اعلیٰ نے اپنے وعدے کو بھرپور پورا کرکے واقعی ایک حافظ قرآن ، تعلیم دوست اور عوام دوست لیڈر ہونے کا ثبوت دیا۔

تازہ ترین خبریں