10:47 am
 اور لاغر جانوروں کا گوشت فروخت، شہریوں کا قصابوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

اور لاغر جانوروں کا گوشت فروخت، شہریوں کا قصابوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

10:47 am

مظفرآباد(سٹی رپورٹر)حکومت اور انتظامیہ مظفرآباد اور گرد و نواح میں بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت فروخت کرکے بیماریاں بانٹنے کا نوٹس لے اور قصابوں کے خلاف بھرپور کاروائی کرے ،مظفرآباد،گڑھی دوپٹہ،پٹہکہ اور دیگر علاقہ جات کے قصاب پنجاب سے مسترد کے گئے لاغر اور بیمار جانور سستے داموں لا کر عوام کو مہنگے داموں ناقص گوشت فروخت کرکے عوامی میں بیماریاں بانٹ رہے ہیں ،جب کہ ان منہ زور قصابوں کو انتظامیہ کی
بھرپور مدد حاصل ہے ،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خالد محمود زیدی ،محمود علی گیلانی،فہد اعوان،شوکت مغل،نصیر ملک اور دیگ رنے کہا کہ بیمار اور لاغر جانور کوہالہ اور برابر کوٹ کے راستے مظفرآباد لا ئے جاتے ہیں ۔کوہالہ اور برار کوٹ میں چیک اینڈ بیلنس کا کوئی انتظام نہیں جب کہ پولیس کی بھی چاندی ہوئی ہے مظفرآباد میں قائم محکمہ صرف فوٹو سیشن اور بیانات تک محدود ہیں اس سے قبل بھی انتظامیہ کی توجہ اس جانب کرواچکے ہیں مگر انتظامیہ نوٹس لینے کی بجائے قصابوں کی پشت کھڑی ہے جس کا واوضح ثبوت رمضان المبارک میں گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ہے ،انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری آزادکشمیر اور دیگر ذمہ داران نوٹس لے کر عوام کو بیماریوں سے بچائیں اور کمزور اور لاغر جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

تازہ ترین خبریں