05:15 pm
سمندر سے گیس او ر تیل کی دریافت

سمندر سے گیس او ر تیل کی دریافت

05:15 pm

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے جنوب میں واقع سمندر میں جاری گیس او ر تیل کے ذخائر کی تلاش کے حوالے سے اہمخبریں آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے بھی اس حوالے سے اہم پیشرفت سے آگاہ کر دیا ہے۔وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے بتایا کہ یہ پریشر مختلف مقامات سے ریلیز ہوا ہے، جس سے اچھی خبر کی امید ہے۔ پریشر سگنلز پر بلو آؤٹ پری وینٹر کیپ انسٹال کر دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پریشر کی ٹیسٹنگ کا عمل مکمل کر کے دوبارہ ڈرلنگ شروع کر دی ہے۔ تیل کی دریافت کا حقیقی تعین ساڑھے 5 ہزار میٹر ڈرلنگ مکمل ہونے پر ہوگا۔انہوں نے واضح کیا کہ تیل کی دریافت کیلئے قوم دعا کرے، ڈرلنگ کا کام زبردست انداز میں ہوا ہے۔ ڈرلنگ کا کام 60 دن میں مکمل ہونا تھا مگر 120 دن تک پہنچ گیا، اب آخری چند دن رہ گئے ہیں، ہفتہ دس دن تک حتمی نتائج سامنے آ جائیں گے۔

تازہ ترین خبریں