06:49 am
150 بم ناکارہ بنانے والا بہادر سپوت اے ایس آئی غلام حیدر شہید

150 بم ناکارہ بنانے والا بہادر سپوت اے ایس آئی غلام حیدر شہید

06:49 am

کوئٹہ :ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا،اپنی جان دے کر دوسروں کی زندگیاں بچانا،اس کی عملی تصویر تھے شہید اے ایس آئی علی حیدرغلامانی جو بلوچستان کے علاقے سوراب میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے سوراب میں بم ناکارہ بنایا، سینکڑوں لوگوں کی جان کو محفوظ کیا اور شہید اے آئی ایس غلام حیدر نے اپنی جان، جان آفریں کے سپرد کردی۔
شہید غلام حیدرگزشتہ 10سال سےاسپیشل برانچ بم ڈسپوزل اسکواڈ سے وابستہ تھے، 150بم ناکارہ بناکر ہزاروں انسانوں کی جان بچائی لیکن سوراب میں بم ناکارہ بناتے ہوئے وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے،ان کا ایک بیٹا اور 4بیٹیاں اپنے والد کی شہادت پر فخرمحسوس کرتے ہیں ۔ بہادری اور شجاعت کی داستان رقم کرنے والے اے ایس آئی غلام حیدر پر جہاں قوم کو ان پر فخر ہے، وہیں حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کے اہل خانہ کی کفالت کرے۔