03:03 pm
عقل مند نوکر

عقل مند نوکر

03:03 pm

‮ایک دن ایک گھر کا مالک جلدی گھر آ گیا اتفاق سے اس وقت ایک ہی نوکر گھر پر تھا دوسرے موجود نہ تھے۔ اس نے کہا کہ جلدی کھانا تیار کرو مجھے بھوک لگی ہے۔ یہ سنتے ہی وہ نوکر پڑوس میں آگ لینے گیا لیکن آگ نہ ملی بہت تلاش کے بعد بازار جا کر چراغ سلگا کر جلدی جلدی آ رہا تھا
کہ راستے میں ایک بے وقوف شخص نے اس کی آستین پکڑ کر مذاق کرتے ہوئے پوچھا یہ چراغ کس کے لیے لے جا رہے ہو۔ سورج کو چراغ دکھا رہے ہو نوکر نے جواب دیا اے دوست ! مجھے چھوڑ میں یہ چراغ ہاتھ میں لے کر عقل مند آدمی کی تلاش میں ہوں یہ کہہ کر جلدی گھر کی طرف روانہ ہو گیا۔

تازہ ترین خبریں