06:03 pm
مجرم کی موت صرف 3منٹ میں ہی ہو جاتی ہے مگر کیاآپ جانتے ہیں

مجرم کی موت صرف 3منٹ میں ہی ہو جاتی ہے مگر کیاآپ جانتے ہیں

06:03 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں قانون کے مطابق جرم کی نوعیت کے حساب سے مختلف سزائیں اور سب سے بڑ ی سزا سزائے موت ہے جبکہ اس پر بین الاقوامی دباؤ کے باعث پابندی لگا دی گئی تھی لیکن سانحہ پشاور کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف نے اس پر سے پابندی ہٹانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکایا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ پشاور میں دہشتگردوں نے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا
جس میں ٹیچرز سمیت 141معصوم بچے شہید ہوئے جس کے بعد ملک میں بڑے پیمانے پر دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے کیلئے پلان بھی مرتب کیا گیا اور پاک فوج دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لے آئی ،پاک فوج کی قربانیوں کے باعث پاکستان سے دہشتگردوں کا مکمل طور پر خاتمہ ہو چکاہے ۔پاکستان کے قانون کے مطابق سزائے موت پانے والوں کو 30منٹ تک تختہ دار پر لٹکایا جاتاہے جبکہ مجرم کی موت صرف تین منٹ میں ہی واقع ہو جاتی ہے لیکن قانون کے مطابق اسے تیس منٹ تک لٹکا کر رکھا جاتاہے ۔

تازہ ترین خبریں