03:58 pm
جہاں موت ہو انسان وہاں پہنچ جاتا ہے

جہاں موت ہو انسان وہاں پہنچ جاتا ہے

03:58 pm

‮ایک پریشان حال شخص صبح سویرے حضرت سلیمان علیہ السلام کے دربار میں آن پہنچا۔ آپ نے دریافت کیا کہ کیا ماجرا ہے۔ اس نے جواب دیا کہ عزرائیل علیہ السلام نے مجھے خوفناک انداز میں گھورا ہے۔ حضرت سلیمان علیہ السلام نے دریافت کیا کہ تم اب کیا چاہتے ہو؟ اس نے کہا کہ جناب مجھے ہندوستان بھیج دیا جائے۔ اس طرح عین ممکن ہے کہ میں اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو جاؤں۔ آ
پ نے ہوا کو حکم دیا کہ اس شخص کو ہندوستان پہنچا دیا جائے۔ لہذ ا انہوں نے اسے سومنات پہنچا دیا۔ اگلے روز حضرت سلیمان علیہ السلام کا دربار سجا۔ آپ نے عزرائیل علیہ السلام سے دریافت کیا کہ کل تم نے اس مسلمان کو کیوں خوفناک انداز میں گھورا تھا؟ انہوں نے جواب دیا کہ مجھے حکم خدواندی تھا کہ ہندوستان میں اس کی جان قبض کی جائے اور میں اس کو یہاں دیکھ کر حیران تھا کہ وہ کل تک کیسے ہندوستان پہنچ سکتا ہے تاکہ میں اس کی جان قابض کر سکوں، لیکن جب میں حکم خداوندی کے عین مطابق اس کی جان قبض کرنے کے لئے ہندوستان پہنچا تو اسے وہاں موجود پایا۔