11:20 am
سردی ہو یا گرمی گردن کے پچھلے حصے پر چند منٹوں کیلئے برف کا ٹکڑا رکھیں

سردی ہو یا گرمی گردن کے پچھلے حصے پر چند منٹوں کیلئے برف کا ٹکڑا رکھیں

11:20 am

چین میں گزشتہ دو ہزار سال سے مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے ’فینگ فو پوائنٹ‘ پر برف کا استعمال کیا جارہا ہے جس سے اب تک دنیا بھر کے ان گنت لوگ مستفید ہوچکے ہیں۔علاج کا یہ طریقہ بہت آسان ہے جس میں گردن کے پچھلے حصے پر برف کا ایک ٹکڑا چند منٹوں کے لیے رکھا جاتا ہے جب کہ یہ عمل پورے دن میں ایک سے دو مرتبہ دوہرایا جاتا ہے۔واضح رہے کہ وہ جگہ جہاں ریڑھ کی ہڈی کا سب سے اوپر والا مہرہ اور کھوپڑی کا نچلا حصہ آپس میں ملتے ہیں اسے فینگ فو پوائنٹ کہتے ہیں اور برف کا ٹکڑا اسی حصے پر 20 منٹ تک رکھنا پڑتا ہے
۔اس طریقے پر عمل کرنے کے لیے بیٹھ کر گردن جھکالیں یا پھر سینے کے بل لیٹ جائیں۔ہاتھ میں رومال یا کوئی موٹا کپڑا لے کر اس سے برف کا ٹکڑا پکڑ لیں تاکہ اسے دیر تک فینگ فو پوائنٹ پر رکھ سکیں۔پہلے 30 سے 60 سیکنڈ تک برف کی ٹھنڈک سے تکلیف کا احساس ہوگا لیکن اس کے بعد حیرت انگیز طور پر آپ کو گرمی کی لہریں اپنی گردن کے پچھلے حصے میں اترتی ہوئی محسوس ہونے لگیں گی۔20 منٹ تک برف کا ٹکڑا اسی جگہ پر تھام کر رکھیں جسے زیادہ دبانے یا ہٹانے کی ضرورت نہیں، البتہ اتنا ضرور دھیان رہے کہ برف آپ کی گردن کے پچھلے بالائی حصے سے مسلسل مس ہوتی رہے ۔اس عمل سے سر کے درد ،نزلہ زکام کی علامات ،الٹی/ متلی کی کیفیات،سر چکرانے کے خاتمے ،یرقان کی ظاہری علامات میں کمی آتی ہے ، دل اور دورانِ خون اور نظامِ ہاضمہ میں بہتری کے علاوہ اچھی نیندممکن ہے ۔

تازہ ترین خبریں