11:21 am
رواں سیزن کپاس کی پیداوار میں 7 فیصد کمی

رواں سیزن کپاس کی پیداوار میں 7 فیصد کمی

11:21 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) رواں سیزن میں اب تک کپاس کی پیداوار 7 فیصد کمی کے بعد 1 کروڑ 6 لاکھ بیلز رہی۔موسمیاتی تبدیلوں کے باعث کپاس کی پیداوار میں کمی کا رجحان جاری ہے، پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سیزن میں اب تک کپاس کی پیداوار 7 فیصد کمی کے بعد 1 کروڑ 6 لاکھ بیلز رہی، جبکہ

 گذشتہ سیزن کے اسی عرصے کے دوران 1 کروڑ 14 لاکھ کاٹن بیلز تیار ہوئیں تھیں۔رواں سیزن میں اب تک تیار کی جانے والی کاٹن بیلز میں سے ٹیکسٹائل ملز مالکان نے 90 لاکھ 28 کاٹن بیلز اور برآمد کنندگان نے 1 لاکھ کاٹن بیلز خریں اور اسٹاک میں 14 لاکھ 89 ہزار کاٹن بیلز موجود ہیں۔دوسری جانب کپاس کی کم پیداوار کے باعث حکومت نے روئی کی درآمدات کا ایس آر او جاری کر دیا ہے، کاٹن بروکرز ایسوسی ایشن کے مطابق 30 لاکھ کاٹن بیلز کی درآمدات کے معاہدے بھی طے پا چکے ہیں۔