01:19 pm
پاکستانیوں کیلئے اب تک کا سب سے بڑا سرپرائز ، ٹویوٹا نے گاڑیوں کی قیمت تبدیل کردی ، نئی قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

پاکستانیوں کیلئے اب تک کا سب سے بڑا سرپرائز ، ٹویوٹا نے گاڑیوں کی قیمت تبدیل کردی ، نئی قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

01:19 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف کار ساز کمپنی ٹویوٹا کی گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انڈس موٹر کمپنی (IMC) نے مشہور گاڑیوں کی قیمتوں میں دس فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ یہ اضافہ ٹویوٹا کرولا اور ٹویوٹا فورچنر کی قیمتوں میں کیا گیا۔ انڈس موٹر کمپنی (IMC) کےلیے ٹویوٹا کرولا اور فورچنز ہی آمدن کا ذریعہ ہیں۔
لیکن اطلاعات کے مطابق انڈس موٹر کمپنی (IMC) نے اپنی 1700 سی سی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ اس حوالے سے انڈس موٹر کمپنی (IMC) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اصغر علی نے بھی اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ جی ہاں ہم نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کرد یا ہے۔ یہ اضافہ حکومت کی جانب سے فنانس سپلیمنٹری بل 2019ء کی دوسری ترمیم کے تحت عائد کی جانے والی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں کیا گیا ہے جو 1700 سی سی اور اس سے زیادہ کیٹگری کی گاڑیوں پر لاگو ہوتا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی تمام نئی اور بیلنس آرڈر پر عائد ہو گا جس میں مکمل اور جزوی ادائیگی شامل ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق نئی 1.8 ایل ٹویوٹا کرولا آلٹس M/T کی قیمت 29 لاکھ 60 ہزار روپے، 1.8 ایل ٹویوٹا کرولا آلٹس A/T CVT-I اکتیس لاکھ روپے، 1.8 ایل ٹویوٹا کرولا گرینڈی MT-SR اکتیس لاکھ 50 ہزار روپے اور 1.8 ایل ٹویوٹا کرولا گرینڈی AT-SR CVT-I کی قیمت 33 لاکھ روپے ہو گی۔ جبکہ دوسری جانب ڈیزل انجن کے ساتھ فورچنر 4×4 – Sigma 4 (2.8 liters) کی قیمت 75 لاکھ 20 ہزار روپے جبکہ پٹرول انجن کے ساتھ فورچنر 4×2 (2.7 liters) کی قیمت 70 لاکھ 40 ہزار روپے ہو گی۔ یہ اضافہ حکومت کے لیویز ٹیکس، ٹیرف، مالیاتی پالیسیز اور درآمدی پالیسیز میں تبدیلی کے بعد کیا گیا ہے۔ انڈس موٹر کمپنی کی تقریباً 24 فیصد فروخت 1700 سی سی اور اس سے زیادہ کیٹگریز کی گاڑیوں پر ہوتی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل رواں برس کے آغاز پر ہنڈا اور پاک سوزوکی نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔

تازہ ترین خبریں