04:08 pm
گیس کے بل 30ہزار تک پہنچانے کے بعد آئندہ دنوں میں بجلی اور گیس کی قیمتیں دوبارہ بڑھانے کا اعلان ۔۔عوام کی چیخیں نکلیں گی ،

گیس کے بل 30ہزار تک پہنچانے کے بعد آئندہ دنوں میں بجلی اور گیس کی قیمتیں دوبارہ بڑھانے کا اعلان ۔۔عوام کی چیخیں نکلیں گی ،

04:08 pm

اسلام آباد(مانیترنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آئندہ دنوں میں مہنگائی مزید بڑھے گی جس پر عوام چیخے گی۔ انکا کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں آضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔ اسد عمر نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ حکومت نے بجلی کی قیمت کو نہ بڑھا کر اسے الیکشن میں استعمال کرنے کی کوشش کی تھی
جس کی وجہ سے اس محکمے کو 450ارب روپے کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا، اسی طرح گیس کی قیمت کو نہ بڑھا کر ن لیگ حکومت نے گیس فراہم کرنے والی کمپنیوں کا 150ارب روپے کا نقصان کیا لیکن اب اس خسارے کو ختم کرنا ہے اور بجلی وگیس کی قیمت میں اآضافہ ناگزیر ہے اس لیے مہنگائی مزید بڑھے گی۔ انکا کہنا تھا کہ جب معیشت بہتر ہو رہی ہو تو مہنگائی میں آضافہ ہوتا ہے لیکن یہ ملک اور عوام کی بہتری کے لیے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں اور پاکستان اور آئی ایم ایف کے اختلاف میں کمی آئی ہے اور پاکساتن کے جلد قرض مل جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے مزید اقدامات کرنے کے لیے کہا ہے لیکن سٹیٹ بنک اور وزارتِ خزانہ نے جو اقدامات کیے ہیں وہ کافی ہیں۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں کہا کہ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ گیس اور بجلی کی قیمت میں آضافہ کیا جائے اس کے علاوہ آئی ایم ایف نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ ڈالر کی قیمت کو پارکیٹ ریٹ پر لایا جائے لیکن ابھی پاکستان کی حکومت کا ایسا کرنے کا ارادیہ نہیں ہے۔

تازہ ترین خبریں