02:48 pm
پورے کا پورا ریکارڈ ہی غائب ہو گیا  انتہائی افسوسناک انکشاف

پورے کا پورا ریکارڈ ہی غائب ہو گیا انتہائی افسوسناک انکشاف

02:48 pm

اسلام آباد (آ ئی این پی) پوسٹل سروسز میں اخراجات کی مد میں 71 ملین روپے سے زائد کا ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف ہواہے،یہ انکشاف آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں کیا گیاہے،آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں ادارے کی جانب سے عدم تعاون کا شکوہ بھی کیا گیاہے۔
نجی ٹی وی کے مطا بق آڈیٹر کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیاہے کہ 7 کروڑ 16 لاکھ روپے سے زائد کے اخراجات کی ادائیگیوں کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے،ریکارڈ میں روڈ ٹرانسپورٹرز کی 2 کروڑ 57 لاکھ سے زائد کہ ادائیگیاں بھی غائب پائی گئی ہیں،4 کروڑ 29 لاکھ روپے سے زائد کی دیگر ادائیگیوں کا ریکارڈ بھی نہیں ملا،رپورٹ کے مطابق علاج معالجے،معاوضوں اور پینشنز سمیت دیگر اخراجات کا ریکارڈ بھی نہیں دیاگیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈیپارٹمنٹل اکانٹس کمیٹی اجلاس میں بھی معاملہ اٹھایا گیا،آڈیٹر جنرل کی جانب سے متعلقہ افسران کے خلاف سخت ایکشن لینے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔آڈیٹر جنرل کے مطابق کروڑوں روپے کے متعلقہ ریکارڈ کو پیش نا کرنا احتسابی عمل میں رکاوٹ کے مترادف ہے۔آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ادارے کی جانب سے پیش کیا گیا جواب غیر تسلی بخش اور نا قابل قبول ہے۔