09:24 am
چین کے ساتھ تجارتی مذاکرات بہتر انداز میں جاری ہیں، ٹرمپ

چین کے ساتھ تجارتی مذاکرات بہتر انداز میں جاری ہیں، ٹرمپ

09:24 am

واشنگٹن (نیو زڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعے کے خاتمے کے لیے ایک مناسب سمجھوتا طے پانے کے قوی امکانات ہیں کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکراتی سلسلہ بہتر انداز میں جاری ہے۔اْدھر امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوچن نے کانگریس کی کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ تجارتی ڈیل جلد طے کر لی جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز
جاری ایک بیان میں کہاکہ ان مذاکرات میں امریکا جو چاہتا ہے، وہ حاصل کر لیا جائے گا۔ اٴْدھر امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوچن نے کانگریس کی کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہا کہ تجارتی ڈیل جلد طے کر لی جائے گی۔ صدر ٹرمپ کے تازہ بیان کے باوجود امریکی و چینی مندوبین مذاکرات میں کئی متنازعہ معاملات کا مناسب حل تلاش کرنے میں بظاہر ناکام دکھائی دیتے ہیں اور اس باعث کسی سمجھوتے کے حصول میں تاخیر ہو رہی ہے

تازہ ترین خبریں