01:11 pm
دنیا کی سب سے بڑی خام تیل تیار کرنے والی سعودی آئل کمپنی آرامکو کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

دنیا کی سب سے بڑی خام تیل تیار کرنے والی سعودی آئل کمپنی آرامکو کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

01:11 pm

اسلام آباد (مانیترنگ ڈیسک )دنیا کی سب سے بڑی خام تیل تیار کرنے والی سعودی آئل کمپنی آرامکو کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے جہاں وہ پاکستان حکام کے ساتھ کہ سب سے پہلی ایل این جی گیس کی شپمنٹ کے حوالے سے بات چیت کر رہاہے تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ٹاسک فورس برائے انرجی ریفارمز کے سربراہ ندیم بابر نے غیر ملکی خبر رساں ادارے ” رائٹرز “ کو بتایا کہ سعودی عرب کا وفد جمعرات کے روز پاکستان پہنچا جو کہ ایل این جی کی سپلائی پر مشاورت کر رہا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ آرامکو کا وفد ایل این جی کی فروخت پر بات چیت کر رہا ہے
دراصل وہ اس کاروبار میں داخل ہو رہے ہیں ،آرامکو ایل این جی کی تجارت کا آپریشن شروع کرنے جا رہاہے اور ہم اس کے ہر پہلو پر مشاورت کررہے ہیں جن میں مقدار اور شرائط سمیت دیگر معاملات شامل ہیں ۔ آرامکو کی فی الحال ایل این جی کی پیدوار نہیں کر رہاہے اور اس طرح کی کوئی بھی فروخت اپنی نوعیت کی پہلی ہو گی تاہم کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی موقف جاری نہیں کیا گیاہے ۔آرامکو کے چیف ایگزیکٹو امین ناصر نے فروری میں اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سعودی عرب کا مقصد ہے کہ 2030 سے قبل تین بلین کیوبک فٹ گیس ایل این جی ٹینکرز اور پائپ لائنز کے ذریعے برآمد کرے ۔ چیف ایگزیکٹو آف پاکستان ایل این جی نے گزشتہ مہینے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کی ایل این جی کی طلب اگلے تین سے پانچ سالوں کے درمیان تین گنا بڑھ جائے گی ۔

تازہ ترین خبریں