08:36 am
سنتھیٹک و پولیئسٹر یارن درآمد پر رعایت، بوگس صنعتی یونٹس کا انکشاف

سنتھیٹک و پولیئسٹر یارن درآمد پر رعایت، بوگس صنعتی یونٹس کا انکشاف

08:36 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکسٹائل مصنوعات کی تیاری میں استعمال ہونے والے سنتھیٹک و پولیئسٹر یارن کی درآمد پر دی جانے والی رعایتی ود ہولڈنگ ٹیکس کی سہولت کے بڑے پیمانے پر غلط استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔سنتھیٹک و پولیئسٹر ی
ارن کی رعایتی ود ہولڈنگ ٹیکس کی ادائیگی پر درآمد کے لیے بڑے پیمانے پر بوگس و جعلی صنعتی یونٹس قائم ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔پاکستان یارن مرچنٹ ایسوسی ایشن نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں کمرشل امپورٹرز اور صنعتی یونٹس کے لیے سنتھیٹک و پولیئسٹر یارن کی درآمد پر یکساں ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کی تجویز دیدی ہے۔

تازہ ترین خبریں