01:59 pm
پاکستانی معیشت ٹائٹینک پر سوار ہو گئی

پاکستانی معیشت ٹائٹینک پر سوار ہو گئی

01:59 pm

لاہور(آئی اےن پی) ماہر معاشیات ڈاکٹر فرخ سلیم نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت ٹائی ٹینک جہاز پرسوار ہے‘ پیپلزپارٹی نے روزانہ پانچ ارب، مسلم لیگ ن نے 7.7 ارب قرضہ لیا جبکہ تحریک انصاف حکومت روزانہ 14 ارب روپے لے رہی ہے‘ نو ماہ میں 41 لاکھ پاکستانی خط غربت سے نیچے چلے گئے ہیں، پہلے یہ تعداد پانچ کروڑ تھی اب یہ پانچ کروڑ 41 لاکھ ہوگئی ۔ سوموار کے روز اپنے اےک انٹر وےو مےںڈاکٹر فرخ سلیم نے کہا کہ حکومت نے نو ماہ میں دوست ممالک سے 9.2 ارب روپے قرضہ لیا ہے۔ گردشی قرضے میں پانچ سو ارب روپے اضافہ ہوا ہے۔
پہلے یہ ایک ارب روپے روزانہ ہوتا تھا، ابھی یہ دو ارب روپے ہوگیا ہے نو ماہ میں 41 لاکھ پاکستانی خط غربت سے نیچے چلے گئے ہیں، پہلے یہ تعداد پانچ کروڑ تھی اب یہ پانچ کروڑ 41 لاکھ ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے پیسے کو ڈرادیا ہے جس سے لوگوں نے اسے معیشت سے نکال دیا ہے، اس کے نیتجے میں مہنگائی اور بے روزگاری میں زیادہ اضافہ ہوا ہے حکومت کی سب سے بڑی غلطی غیریقینی ہے کہ یہ کاروبارکی دشمن ہے، ہم پہلے معاشی طور پر بہتر تھے اور آج ہم مزید کمزور ہوئے ہیںفرخ سلیم نے کہا کہ آئی ایم ایف ٹیکس بڑھانے، بجلی اور گیس کی قیمتیوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے، چینی قرضوں کے حوالے سے بھی اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔

تازہ ترین خبریں