03:57 pm
ملک میں ڈالر کی قیمت 180 روپے۔۔۔ خاموشی سے ملک میں کیا کام ہوگیا ؟ ڈاکٹر شاہد مسعود کا تہلکہ خیزخبر دے دی

ملک میں ڈالر کی قیمت 180 روپے۔۔۔ خاموشی سے ملک میں کیا کام ہوگیا ؟ ڈاکٹر شاہد مسعود کا تہلکہ خیزخبر دے دی

03:57 pm

اسلام آباد (ویب ڈیسک)معروف صحافی شاہد مسعود نے نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے لیے جو شرائط آ رہی ہیں اس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ٹیکس 5.4 کھرب روپے کر دیا جائے ۔ پہلے ٹیکس 4 کھرب تھا۔ اس کے نتیجےمیں مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا۔ آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق بجلی کی مد میں صارفین سے 140 ارب روپے وصول کیے جائیں یا پھر بجلی چوری روکی جائے۔آئی ایم ایف کی اس شرط کو ماننے کے لیے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے ، ہو سکتا ہے
کہ حکومت بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کر دے۔ اس کے علاوہ تیسری شرط یہ ہے کہ گیس کی قیمت میں بھی اضافہ کیا جائے۔ یہاں تک ابھی کچھ کہا نہیں جا سکتا کہ ان شرائط پر کس حد تک عمل ہو گا کیونکہ ابھی معاہدے پر دستخط نہیں کیے گئے۔البتہ میرے لیے ایک تشویشناک بات یہ ہے کہ سوئی نادرن گیس اور سوئی سدرن گیس نے پوچھا ہے کہ آئندہ سال ہم نے ادائیگیاں کرنی ہیں، ہم گیس ڈالرز میں خریدتے ہیں اور آگے پیسوں میں فروخت کرتے ہیں ، ہم ڈالر کو کس حد تک ڈیل کرتے ہوئے رکھیں ، ہم کیا کریں جس پر وزارت خزانہ کی جانب سے انہیں کہا گیا ہے کہ آپ ڈالر کو 180 روپے تک رکھیں اور خاموشی سے ہی ایسا کریں۔انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ ، سوئی سدرن یا سوئی نادرن گیس والے اس خبر کی تردید کر دیں تو میں پھر اس خبر پر معذرت کر لوں گا۔ سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے فواد چودھری کو پی ٹی آئی کا موٹو گینگ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسد عمرکی وزارت تبدیلی پر فواد چودھری کا خوبصورت اور معصوم بھولے بھالے انداز میں ٹویٹ کہ وزیراعظم کے پاس اختیار ہے،اسد عمر نے انکارکیا کہ میں تونہیں جاؤں گا،جس پر تردید آگئی ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ اپوزیشن توپریشان ہے لیکن عمران خان کیوں پریشان ہیں؟ یہ جو اسد عمر کو ہٹانے کی خبر اڑی ہے؟ یہ ایسے ہی اڑ گئی ہے؟ کہا جا رہا ہے کہ ان کی جگہ ٹیکنو کریٹ کو لایا جارہا ہے، اب نام شوکت ترین، ہارون اختر یا ہمایوں اخترکا نام چل رہا ہے، اسد عمر کہتے کہ میں تو نہیں جاؤں گا۔اوپر سے فواد چودھری کا خوبصورت ٹویٹ ،ایسے معصوم بھولے بھالے، مجھے کہنا تو نہیں چاہیے ، پیار ے سے دوست ہیں، پی ٹی آئی کے موٹوگینگ ہیں،کہتے کہ وزیراعظم کو وزراء کو تبدیل کرنے کا پورا اختیار ہے۔پھر حکومت کی جانب سے تردید آگئی، انہوں نے کہا کہ عمران خان پارٹی کے اندر پراکسی وار کی وجہ سے پریشان ہیں۔شاہ محمود قریشی ، جہانگیرترین لڑائی۔اس کو ہٹا دو، اس کو لگا دو،عمران خان پریشان ہیں کیونکہ عمران خان کا نعرہ تبدیلی اور انصاف کا کلچر لانے کا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اسمبلی توڑنے کا سوچ رہے ہیں،عمران خان اس بات کی جتنی مرضی تردید کریں، میں اپنی بات پر قائم ہوں۔ کہ عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا کافی عرصے سے سوچ رہے ہیں۔ پہلے بھی انہوں نے کہا کہ کسی بھی وقت مڈٹرم الیکشن ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ن لیگ اور چودھری برادران کے تعلقات بہتر ہیں، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی پوزیشن بہت ہے جبکہ مریم نواز پریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور پوری حکومت اور تمام میڈیا کیلئے ایک چیلنج ہے، وہ یہ ہے کہ جو میں نے70 دن جیل میں گزارے، اس کے بعد کہا گیا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کا ان کمپنیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ میرا سوال وزیراعظم عمران خان اور عدالتوں اور اداروں سے سوال ہے کہ اگر میرا س میں تعلق نہیں تھا توکس کا تعلق تھا؟ اگر ان کمپنیوں کا تعلق مجھ سے نہیں تھا توپھر کس سے تعلق تھا؟

تازہ ترین خبریں