01:25 pm
 سونے کی قیمت میں ایک ساتھ کتنی بڑی کمی ہوگئی

سونے کی قیمت میں ایک ساتھ کتنی بڑی کمی ہوگئی

01:25 pm

اسلام آباد(نیو زڈیسک) صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت نیچے آگئی ہے۔گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہی دن میں 1300 روپے اوپر چلی گئی۔ آج سونے کی قیمت میں 500 روپے کمی ہوئی ہے۔ دس گرام سونےکی قیمت 428روپےکمی ہوئی۔دو روز قبل صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 1300 اضافے کے بعد 70ہزار5 سو روپے تھی۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کے ماطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت 70ہزار روپے ہوگئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت 60ہزار 14 روپےہوگئی ہے۔ہفتے کے روز کاروبار کے اختتام پر 10گرام سونےکی قیمت 60 ہزار4 سو42روپے رہی۔ گزشتہ ہفتے سونے کی قیمتیں کم سے کم تین بار اوپر گئی تھی اور مجموعی طور پر فی تولہ قیمت میں کم سے کم 1800 کا اضافہ ہوا تھا۔پاکستان کی تاریخ میں سونے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 72 ہزار 200 روپے رہی ہے جو کہ مئی 2019 میں ریکارڈ کی گئی۔