08:24 am
اوپن مارکیٹ‌ میں ڈالر 2 روپے مہنگا، انٹربینک میں مستحکم

اوپن مارکیٹ‌ میں ڈالر 2 روپے مہنگا، انٹربینک میں مستحکم

08:24 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا، انٹربینک میں مستحکم رہا۔ سٹاک مارکیٹ میں 425 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔آئی ایم ایف معاہدے کے اثرات سامنے آنے لگے، اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا ریٹ 2 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد146 روپے میں
فروخت ہوا، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا اور 141 روپے 39 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 425 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے اور 100 انڈیکس 34 ہزار 310 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد ڈالر کے ریٹ میں اضافہ متوقع تھا تاہم اگر حکومت معاہدے پر عمل کرنے میں کامیاب ہو گئی تو روپے کی قدر میں اضافے کا امکان ہے۔