08:25 am
رواں مالی سال تجارتی خسارے میں 13 فی صد کمی ریکارڈ

رواں مالی سال تجارتی خسارے میں 13 فی صد کمی ریکارڈ

08:25 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) رواں مالی سال تجارتی خسارے میں 13 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، تجارتی خسارہ 26 ارب 30 کروڑ ڈالر ہو گیا۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے اپریل کے دوران برآمدات بغیر کسی بڑے فرق کے 19 ارب 16 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ اسی عرصے میں درآمدات 8 فی صد کمی سے 45 ارب 47 کروڑ ڈالر رہیں۔اس طرح تجارتی خسارہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 13فی صد کمی
سے 26 ارب 30 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ ماہ اپریل میں برآمدات 2 فی صد کمی سے 2 ارب 9 کروڑ ڈالر اور درآمدات 6 فی صد کمی سے 4 ارب 75 کروڑ ٰڈالر رہیں۔

تازہ ترین خبریں