08:26 am
سندھ میں آٹے کے دام چڑھ گئے، 100 کلو والی بوری 350 روپے مہنگی

سندھ میں آٹے کے دام چڑھ گئے، 100 کلو والی بوری 350 روپے مہنگی

08:26 am

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) سندھ میں گندم کے دام بڑھنے لگے، ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمت 2 روپے فی کلو بڑھ گئی، تندوری روٹی اور بیکری آئٹم مزید مہنگی ہوسکتی ہے۔سندھ اور پنجاب میں ہونے والی حالیہ بارشوں اور طوفانی ہوائوں سے گندم کی فصلوں کو نقصان پہنچا
جس کے باعث سندھ میں گندم کے دام بڑھنے لگے۔ ایک ہفتے کے دوران گندم کی 100 کلو والی بوری 350 روپے اضافے سے 3 ہزار 350 روپے میں فروخت ہونے لگی۔گندم مہنگی ہونے سے آٹے کی قیمت 2 روپے بڑھ گئی۔ فائن آٹا 37 روپے کلو اور سُپر فائن آٹا 41 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا، فلار ملز مالکان گندم کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بارشوں کے علاوہ اس کی اسمگلنگ بھی بتا رہے ہیں۔ آٹا کے دام بڑھنے سے آںے والے دنوں میں بیکری مصنوعات سیمت تندوری روٹی بھی مہنگی ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین خبریں