08:28 am
سستی پن بجلی کی پیداوار، پاکستان تیسرے نمبر پر آ گیا

سستی پن بجلی کی پیداوار، پاکستان تیسرے نمبر پر آ گیا

08:28 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) ملک میں سستے ذرائع سے بجلی کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان سستی پن بجلی پیدا کرنے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ انٹرنیشنل ہائیڈرو پاور ایسوسی ایشن نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے۔انٹرنیشنل ہائیڈرو پاور ایسوسی ایشن کی رپورٹ برائے 2019ء کے مطابق پاکستان 2018ء میں پانی سے سستی بجلی پیدا کرنے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ 2018ء میں میں پن بجلی ذرائع سے 2 ہزار 487 میگاواٹ سستی بجلی سسٹم میں شامل کی گئی۔رپورٹ کے مطابق چین 8 ہزار 540 میگاواٹ کے ساتھ پہلے اور برازیل 3 ہزار 866 میگاواٹ کے ساتھ دوسرے نمبر
پر ہے۔رپورٹ کے مندرجات کے مطابق جنوبی اور وسطی ایشیائی ممالک کی فہرست میں پن بجلی کی پیداوار میں پاکستان چوتھے نمبر پر ہے۔ ان ممالک میں پن بجلی کی پیداوار میں بھارت پہلے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان 9 ہزار 827 میگاواٹ کی صلاحیت کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔انٹرنیشنل ہائیڈرو پاور ایسوسی ایشن کی سال 2018ء کی رپورٹ میں پن بجلی کی پیداوار میں پاکستان اٹھارہویں نمبر پر تھا۔ گزشتہ سال کی رپورٹ میں چین 9 ہزار 120 میگاواٹ کے ساتھ سرفہرست جبکہ برازیل اور بھارت بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر تھے۔

تازہ ترین خبریں