07:41 am
ڈالر کی قدر میں اضافہ کی خبریں، گوگل پر ڈالر تاحال 141 روپے کا

ڈالر کی قدر میں اضافہ کی خبریں، گوگل پر ڈالر تاحال 141 روپے کا

07:41 am

کراچی (نیوز ڈیسک )انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 4 فیصد مہنگا ہو کر 147 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح کاروباری لین دین کے آغاز پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 5.61 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت 5 روپے 60 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 3 روپے بڑھ گئی اور دونوں ریٹ 147 روپے پر جا پہنچے۔
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 146 اور قیمت فروخت 147 روپے دیکھی گئی۔ تاہم دلچسپ بات یہ کہ میڈیا پر ڈالر کی قدر میں اضافے سے متعلق آنے والی تمام خبروں کے باوجود معروف سرچ انجن گوگل پر تاحال ڈالر کی قدر 141 روپے ہی ہے۔گوگل پر نظر آنے والی ڈالر کی قیمت نے انٹرنیٹ صارفین کو بھی پریشان کر دیا ہے۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ایک صارف کا کہنا تھا کہ ڈالر اور پاکستانی کرنسی کے حوالے سے جھوٹ پھیلانا اب بند ہونا چاہئیے۔انہوں نے سرچ انجن گوگل کا امیج شئیر کرتے ہوئے کہا کہ گوگل پر ڈالر کی قیمت تاحال 141 روپے ہے ۔ برائے مہربانی سب لوگ پاکستانی بینکوں کے آفیشل ریٹس بھی معلوم کریں۔ایک اور پیغام میں صارف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک مافیا ہے جو کرنسی چلا رہا ہے۔ اور ایسے لوگوں کو سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہئیے۔ حکومت کے آفیشل کرنسی ریٹس وہ نہیں ہیں جس کے بارے میں سب بات کر رہے ہیں۔گوگل پر دکھائے جانے والے ریٹس اور خبروں میں آنے والے ڈالر کے ریٹ نے عوام کو بھی کنفیوژن کا شکار کر دیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے جلد ہی کوئی وضاحت سامنے آنی چاہئیے تاکہ کنفیوژن دور ہو سکے۔


 

تازہ ترین خبریں