07:33 am
ڈالر 150 روپے کا ہو گیا

ڈالر 150 روپے کا ہو گیا

07:33 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)امریکی ڈالر کا سفر رکا نہیں ہے اور وہ مسلسل تیزی سے اوپر جا رہا ہے جبکہ روپیہ پستی کی انتہا پر پہنچ چکا ہے۔ڈالر مزید مہنگا ہو گیا، کاروبار کے دوران امریکی ڈالر اوپن مارکیٹ میں 3 روپے مہنگا ہوکر 150 روپے کا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خریداری کی قیمت 148 روپے ہے۔روپے کے زوال اور ڈالر کی بلندی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کے دوران منفی رجحان ہے۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 100 انڈیکس 906 پوائنٹس گر گیا، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 33 ہزار 64 پوائنٹس پر آ گیا۔گزشتہ روز ڈالر 147 روپے کا ہو گیا تھا جو آج 150 روپے کا ہو گیا ہے۔

 

تازہ ترین خبریں