08:27 am
برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے بریگزٹ ڈیل مسترد کردی،جبرالٹر کا اونٹ کس کروٹ بیٹھےگا

برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے بریگزٹ ڈیل مسترد کردی،جبرالٹر کا اونٹ کس کروٹ بیٹھےگا

08:27 am

بارسلونا(دوست نیوز) برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے بریگزٹ ڈیل مسترد کردی، ڈیل کے حق میں 202 جبکہ مخالفت میں 432 ووٹ ڈالے گئے۔ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نےبریگزٹ پریورپی یونین کےساتھ پچھلےسال نومبرمیں ڈیل کوحتمی شکل دی تھی۔آج ہونے والی ووٹنگ سے قبل پارلیمنٹ میں پانچ دن تک بحث جاری رہی، رواں سال 29 مارچ کو یورپی یونین چھوڑنے کا شیڈول طے ہے۔واضح رہے کہ دارالعمراء میں بریگزٹ ڈیل 152 کے مقابلے میں 321 ووٹوں سے مسترد ہو گئی تھی۔

اگر برطانیہ کا یورپ سے انخلائ ہوتا ہے تو اسپین اور برطانیہ کے درمیان متنازعہ جبرالٹر(جبل طارق( پر کیا اثر ہوگا اور دونوں ممالک اس پر کیا خیالات رکھتے ہیں۔ اسپین نے انخلا کے معاہدے اور برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان نئے تعلقات کے اعلان میں ترامیم کا مطالبہ کیا ہے۔ اسپین نے واضح کیا ہے کہ جبرالٹر کے متنازع علاقے سے متعلق کوئی بھی فیصلہ میڈرڈ کے ساتھ براہ راست بات چیت میں کیا جائے گا۔جبرالٹرپر اسپین طویل عرصے سے ملکیت کا دعویٰ کرتا آرہا ہے۔ فی الحال یہ برطانیہ کے زیر تسلط ہے، اسپین جبرالٹر ائیرپورٹ کے مشترکہ انتظام کا خواہاں ہے، جو کہ ایک متنازعہ پٹی پر واقع ہے اور جبرالٹرکو اسپین کی مرکزی سرزمین سے جوڑتا ہے۔ اسپین کے وزیر خارجہ الفانسو داسٹس نے ایک تازہ انٹرویو میں کہا کہ اسپین جبرالٹر پر برطانوی عملداری کو قبول نہیں کرسکتا، البتہ وہ ائیر پورٹ کو جبرالٹر کے عوام کے مفاد کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے، اس لیے مشترکہ انتظام کے تحت اس کے چلانے پر غور کیا جارہا ہے، ایک بار ایسی کوشش برطانیہ کی طرف سے مسترد کی گئی اور ایک بار ہماری طرف سے، مگر امید ہے کہ اب یہ معاہدہ ہوجائے گا۔ ہسپانوی حکومت نے مطالبہ کیاکہ برطانوی حکومت یہ ضمانت دے کہ بریگزٹ کے بعد جبرالٹر کے مستقبل کے بارے میں دونوں ممالک براہ راست بات چیت کر سکیں گے۔ ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز نے کہا کہ اس سلسلے میں لندن حکومت کی جانب سے ملنے والی ضمانتیں ناکافی ہیں۔ یورپی یونین کی دیگر ریاستیں اسپین کی حمایت کے بغیر اس ڈیل کی منظوری دیتی نظر نہیں آتیں۔ برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسامے نے کہا ہے کہ برطانیہ سپین کو جبرالٹر پر (جبل طارق )اسکے شہریوں کی خواہش کے برخلاف قابض ہونے کی اجازت نہیں دے گا ۔ وزیر اعظم نے جبرالٹر کے وزیر اعلیٰ فابیئن پی کارڈو کو ٹیلی فون پر بتایا کہ برطانیہ سپین کے جنوبی سرے پر واقع جبرالٹر (جبل طارق )کے ساتھ کمٹمنٹ پر ثابت قدم ہے اور بریگزٹ مذاکرات میں اس کے مفادات کا تحفظ کرے گا اور ان کی خواہش کے برخلاف سپین کو قابض ہونے کی اجازت نہیں دے ۔برطانیہ بریگزٹ مذاکرات میں جبرالٹر کے ساتھ کھڑا ہو گا دوسری طرف یورپی کونسل کی دستاویزات سے پتہ چلتاہے کہ سپین کوجبرالٹر کے تناظر میں بریگزٹ ڈیل میں ویٹو کا حق دیا جائیگا ۔ادھر ہسپانوی وزیر خارجہ الفونسو دیستس نے کہا ہے کہ سپین خود مختار سکاٹ لینڈ کی یونین میں شمولیت کو ویٹو نہیں کرے گا۔

 

تازہ ترین خبریں