08:37 am
اٹلی جانے کی کوشش، کشتی میں خرابی 13افراد نے سمندر میں چھلانگیں لگا دی

اٹلی جانے کی کوشش، کشتی میں خرابی 13افراد نے سمندر میں چھلانگیں لگا دی

08:37 am

زندہ بچائے جانے والے تین افراد کا کہنا ہے کہ ہم 13 لوگ سفر پر نکلے تھے ، کشتی میں خرابی پیدا ہونے سے بعض نے سمندر میں چھلانگیں لگا دی تھیںاطلاع ملی ہے کہ اٹلی کے مغرب میں واقع ساردنیہ جزیرے کو پہنچنے کی کوشش میں ہونے والے غیر قانونی تارکیں وطن میں سے ایک کی لاش سمندر سے برآمد ہوئی ہے تو 9 افراد لا پتہ ہیں۔اطالوی خبر رساں ایجنسی آنسا کی خبر کے مطابق احلی سیکورٹی ٹیم نے

 ایک کشتی پر سوار تین غیر قانونی تارکین وطن اور ایک شخص کی نعش کو برآمد کرنے کی اطلاع دی ہے۔زندہ بچائے جانے والے تین افراد کا کہنا ہے کہ ہم 13 لوگ سفر پر نکلے تھے ، کشتی میں خرابی پیدا ہونے سے بعض نے سمندر میں چھلانگیں لگا دی تھیں۔لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے تو بتایا گیا ہے کہ اٹلی پہنچنے کی کوشش کرنے والے ان افراد کا تعلق الجزائر سے ہے۔

 

تازہ ترین خبریں