08:38 am
جرمنی نے مہاجرین کے گروپ اٹلی بھیجے تو ہوائی اڈے بند کر دیں گے، سالوینی

جرمنی نے مہاجرین کے گروپ اٹلی بھیجے تو ہوائی اڈے بند کر دیں گے، سالوینی

08:38 am

اطالوی وزیر داخلہ ماتیو سالوینی نے کہا ہے کہ اگر جرمنی نے درجنوں مہاجرین کو اٹلی واپس بھیجنے کے مبینہ منصوبے پر عمل کیا تو روم حکومت جرمنی کے لیے اپنے ہوائی اڈے بند کر دے گی۔ آج اتوار کو ایک ٹویٹ پیغام میں سالوینی کا کہنا تھا کہ

  اُن کی حکومت مہاجرین کے لیے اپنے ایئر پورٹ بھی بالکل اسی طرح بند کر دے گی جیسے اس نے اپنی بندرگاہوں کو بند کر رکھا ہے۔ بعض اطالوی نیوز رپورٹوں میں کہا گیا تھا کہ برلن حکومت چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے پناہ گزینوں کو واپس اٹلی بھیجنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ تاہم ابھی تک جرمن اور اطالوی حکام کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

 

تازہ ترین خبریں