09:04 am
جرمنی میں سیاسی پناہ کی درخواست دینے والوں کی تعداد میں بھی بڑی کمی

جرمنی میں سیاسی پناہ کی درخواست دینے والوں کی تعداد میں بھی بڑی کمی

09:04 am

 

جرمنی کی طرف مہاجرت میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ بات مہاجرت سے متعلق نئی رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق سال 2017ء کے دوران، اس سے ایک برس قبل کے مقابلے میں 1.55 ملین کم افراد مہاجرت میں ملوث تھے۔ 

وفاقی حکومت کی اس رپورٹ کے مطابق 2017ء کے دوران جرمنی میں سیاسی پناہ کی درخواست دینے والوں کی تعداد میں بھی بڑی کمی واقع ہوئی اور یہ 198,000 رہی۔ اس سے ایک برس قبل یہ تعداد 722,000 تھی۔ جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زی ہوفر آج یہ رپورٹ باقاعدہ طور پر برلن میں پیش کر رہے ہیں۔