09:07 am
ہماری تنخواہیں بڑھاو،جرمنی کے بیشتر ہوائی اڈوں پر عملہ ہڑتال پر چلا گیا

ہماری تنخواہیں بڑھاو،جرمنی کے بیشتر ہوائی اڈوں پر عملہ ہڑتال پر چلا گیا

جرمنی کے سب سے بڑے فرینکفرٹ سمیت ملک کے8 بڑے ہوائی اڈوں پر حفاظتی عملے کی ہڑتال کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جرمن ایئرپورٹ ایسوسی ایشن ADV نے خبردار کیا ہے اس ہڑتال کے

 سبب آج تقریباً 220,000 مسافر متاثر ہوں گے جبکہ جرمن فلائٹ نیٹ ورک مفلوج ہو کر رہ جائے گا۔ مسافروں اور سامان کی جانچ کرنے والے عملے نے 18 گھنٹے کی ہڑتال شروع کر دی ہے جس کی وجہ سے محض فرینکفرٹ ہوائی اڈے پر کل 1200 میں سے 570 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔بتایا گیاہے کہ یہ عملہ تنخواہوں میں اضافہ چاہتا ہے۔