10:09 am
رمضان میں مہنگے پھلوں کی خریداری کی بائیکاٹ مہم شروع کرنے کا اعلان

رمضان میں مہنگے پھلوں کی خریداری کی بائیکاٹ مہم شروع کرنے کا اعلان

10:09 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) کنزیومرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے کراچی میں رمضان کے پہلے عشرے میں مہنگے پھلوں کی خریداری کی بائیکاٹ مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا اور کہا صارفین ذخیرہ اندوز منافع خوروں کی سازش کو اپنے کامیاب بائیکاٹ مہم سے ناکام بنائیں۔تفصیلات کے مطابق کنزیومرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین کوکب اقبال نے رمضان کے پہلے عشرے میں مہنگے پھلوں کی خریداری کی بائیکاٹ مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔کوکب اقبال نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی ذخیرہ اندوزوں نے ناجائز منافع کی غرض سے مارکیٹوں سے پھل غائب کر دیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صارفین
ان ذخیرہ اندوز منافع خوروں کی سازش کو اپنے کامیاب بائیکاٹ مہم سے ناکام بنائیں۔کنزیومرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین کے مطابق گزشتہ کئی سال سے اشیائے خور و نوش، پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اس سال بھی گرانی اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔ان کا کہنا تھا مہنگے پھلوں کی فروخت رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں عروج پر ہوتی ہے اس لیے کنزیومرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پھلوں کی خریداری کی بائیکاٹ مہم کا پہلے ہی عشرے سے آغاز کیا جا رہا ہےچیئرمین کنزیومرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ منافع خور تاجروں نے اپنی اشیاءصارفین کو مہنگے داموں فروخت کرنے کے لیے کمر کس لی ہے، صارفین مہنگی اشیاءکی خریداری بند کردیں تو اشیائے خورد و نوش اور پھلوں کی قیمتیں خود بخود اپنی اصل سطح پر واپس آسکتی ہیں۔کوکب اقبال کا کہنا تھا گزشتہ دو سال میں پھلوں کی بائیکاٹ مہم کے بہت اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور خصوصاً ڈپٹی کمشنرز سے اپیل ہے کہ وہ صارفین کو سستی اور معیاری اشیاءاور خصوصاً پھلوں کی قیمتوں کی چیکنگ کے نظام کو بہتر بنائیں اور منافع خوروں پر جرمانہ کرنے کے بجائے انہیں جیل بھیجا جائے۔

تازہ ترین خبریں