02:11 pm
گلگت بلتستان میں گندم وافر مقدار میں ذخیرہ ہے ، مشیر خوراک گلگت بلتستان غلام محمد

گلگت بلتستان میں گندم وافر مقدار میں ذخیرہ ہے ، مشیر خوراک گلگت بلتستان غلام محمد

گلگت (مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر خوراک گلگت بلتستان غلام محمد نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں گندم وافر مقدار میں ذخیرہ ہے گندم کا کوئی بحران نہیں،محکمہ خوراک کی بروقت اقدامات اور بہترین حکمت عملی کی وجہ سے

برفانی علاقوں کیلئے جون 2019 تک کا گندم کوٹہ پہلی مرتبہ پہنچادیا گیا ہے تازہ ترین برفباری میں بھی گلگت بلتستان کے سرحدات میں گندم ذخیرہ موجود ہے۔ مشیر خوارک نے مزید کہا ہے کہ بڑھتی آبادی اور سیاحوں کی بڑی تعداد میں گلگت بلتستان آمد سے موجودہ گندم کوٹہ 15 لاکھ گندم بوریاں سالانہ عوامی ضروریات کو پورا نہیں کر پارہا ہماری پوری کوشش ہے کہ آئندہ وقتوں میں گندم کوٹہ بڑھا دیا جائے اس سلسلے میں ہوم ورک کیا جا رہا ہے اور متعلقہ اداروں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔