02:17 pm
گلگت کے عوام کیلئے خوشخبری،ایل پی جی سلنڈروں کی قیمتیں 50سے 650روپے تک کم ہوگئیں

گلگت کے عوام کیلئے خوشخبری،ایل پی جی سلنڈروں کی قیمتیں 50سے 650روپے تک کم ہوگئیں

گلگت ۔ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسسٹنٹ کمشنر /GITCOایل پی جی کمپنی نے مارکیٹ سے 50روپے سے لیکر 670روپے تک کمی کا اعلان کردیا، گھریلوں سلنڈر اب 1800کا ملے گا 15کلو والا2290روپی,کمرشل 45.5کلو گرام6930روپے کا ملے گا قیمتوں کا اطلاق آج اتوار کے روز سے ہوگاتفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کی درخواست پر GITCOایل پی جی کمپنی گلگت نے گلگت ضلع میں

اپنی قیمتوں میں ردو بدل کرتے ہوئے نئے خوردہ قیمتوں کا اعلان کردیا،گھریلو سلنڈر 11.5کلو گرام اب 1850کی بجائی1800،15کلو سلنڈر 2350کی بجائے 2290جبکہ کمرشل سلنڈروں 45.5کلوگرام والے سلنڈروں کی خوردہ قیمت اب 6930روپے مقرر ہونگے۔ قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے گیٹکو انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدام کو سراہاتے ہوئے مارکیٹنگ منیجر حاجی شبیر احمد شکریہ ادا کیا اور انتظامیہ کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی ِواضح رہے کہ گلگت شہر میں دیگر کمپنیاں گھریلوں سلنڈر 11?5کلوگرام والے کا 1950،15کلووالا2480،35والے سلنڈر5780اور45.5کلو والے کمرشل سلنڈر7500روپے فروخت ہورہا ہے امید ہے عنقریب ایل پی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن اپنے سلنڈروں کی قیمتوں میں کمی کریں گے۔