02:24 pm
گلگت بلتستان ویل چیئر سپورٹس ایسوس ایشن کے قیام کا دیرینہ خواب شرمندہ تعبیر

گلگت بلتستان ویل چیئر سپورٹس ایسوس ایشن کے قیام کا دیرینہ خواب شرمندہ تعبیر

02:24 pm

گلگت ۔ (مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت بلتستان ویل چیئر سپورٹس ایسوس ایشن کے قیام کا دیرینہ خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔ اس سلسلے میں گلگت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں علاقے بھر سے ویل چیئر ہینڈی کیپ افراد نے شرکت کی۔۔علاقے میں اپنی نوعیت کے اس پہلے اہم اجلاس کے دوران شریک افراد نے ویل چیر ہینڈی کیپ افراد کو سپورٹس کی سر گرمیوں میں شامل کیے جانے کی ضرورت اور

 اہمیت پر زور دیتے ہوئے وہیل چیر سپورٹس ایسوسیشن کے باضابطہ قیام کا فیصلہ کیا۔ اور 3 مہینے کے لئے ایسوسیشن کی عبوری کابینہ تشکیل دی گئی۔اس موقع پر ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ امجد ندیم نہ اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر عظم ہیں کہ علاقے میں موجود وہیل چیر ہینڈی کیپ افراد سمیت دیگر تمام معذور افراد کے اندر پوشیدہ ٹیلنٹ کو سامنے لاکر مقامی ملکی اور عالمی سطح پر پر فام کرنے کے مواقع تک رسائی دلوانے کے مشن میں ضرور کامیاب ہونگے۔ ۔میں اپنے اسپیشل دوستوں کا دلی طور پر مشکور ہوں کہ انہوں نے ہر وقت مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور آج بھی کی سرپرست اعلی کی ذمہ داری میرے کاندھوں پر ڈال دی۔۔اللہ تعالی اس ذمہ داری کو نبھانے اور معذور افراد کے توقعات پر پورا اترنے کی توفیق عنایت فرمائیں۔ عبوری کابینہ کے سر پرست اعلیٰ امجد حسین ہیں جبکہ دیگر ارکان میں صدر م ہاشم میر،نائب صدر حکیم اللہ،جنرل سیکرٹری سعید الرحمن میر ،فنانس سیکرٹری ملک ارشاد،انفارمیشن سیکرٹری علی احمد جان،جوائنٹ سیکرٹری خادم حسین ،کوڈینئڑ اعجاز حسین شامل ہیں۔

تازہ ترین خبریں