11:11 am
غذر مسائلستان کا گڑھ بن چکا ، وزیر سیاحت سیر سپاٹوں میں مصروف

غذر مسائلستان کا گڑھ بن چکا ، وزیر سیاحت سیر سپاٹوں میں مصروف

11:11 am

گلگت (شاہ ایران شیرازی) ضلع غذر مسائلستان کا گڑھ بن چکا ہے وزیر سیاحت سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں عوام غذر زندگی کی بنیادی سہولیات سےمکمل طورپر محروم ہیں فدا خان فدا جھوٹے وعدوں اور جھوٹے دلاسوں کے سوا عوام کو کچھ نہ سے سکے۔تھنگئی ،پنگل ،
برست، کے عوام اس دور جدید میں بھی سڑک ،بجلی اور کمیونکیشن اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں وزیر موصوف کے جتوانے میں ان تینوں گائوں کا اہم کردار رہا ہے موصوف نے الیکشن کے دوران لوگوں سے بلند و بانگ دعوے کرکے ووٹ حاصل کئے تھے لیکن کامیاب ہونے کے بعد تمام تر وعدے بھول گئے۔ان خیالات کااظہار تحریک انصاف کے سرگرم رہنما ایڈووکیٹ صفدر علی شیرازی نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان میں ضلع غذر سیاحوں کے لئے جنت سمجھا جاتا ہے اور سیاحت کا حب ہے لیکن موصوف وزیر سیاحت ہونے کے باوجود سیاحت کو فروغ دینے میں مکمل طورپر ناکام ہوگئے۔

تازہ ترین خبریں