11:16 am
سمیع اللہ فاروق کی زیر صدارت جی بی سپر لیگ کااجلاس

سمیع اللہ فاروق کی زیر صدارت جی بی سپر لیگ کااجلاس

11:16 am

گلگت(اوصاف نیوز)ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ / ڈپٹی کمشنرگلگت کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی زیر صدارت ایک اجلاس گلگت بلتستان سپر لیگ کے حوالے سے منعقد ہوا۔ جس میںزونل مارکیٹنگ منیجر ایس سی او، مارکیٹنگ منیجر زونگ نے شرکت کی۔ ڈی سی گلگت
 
نے کہا کہ ایس سی اوسٹی پارک میں اپنا سٹال لگائیں گے ۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان سے ۱۱ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ہر ضلع کی ایک ایک ٹیم ہو گی جبکہ ضلع گلگت کی 2 ٹیمیں ہو نگی۔ جی بی ایس ایل کر کٹ ٹورنامنٹ اپریل کے پہلے ہفتے سے شرو ع ہوگا۔ اس دوران ڈی سی گلگت نے کہا کہ زونگ اور ایس سی او گلگت بلتستان کے کسی بھی ایک کر کٹ ٹیم کو سپانسر کر سکتے ہیں ۔ زونگ اور ایس سی او کے مارکیٹینگ منیجرز نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں اپنے اعلیٰ حکام سے مشاورت کرکے جواب دیں گے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ڈی سی گلگت کی اس کاوش اور اقدام کو سراہا اور نوجوانوں کے لئے مثبت سرگرمی قرار دی اس طر ح کی سر گرمیوں کی وجہ سے علاقے کی پر امن فضا مذید بہتر ہو سکے گی ۔