11:19 am
سکردو، فنڈز کی عدم دستیابی ،سینکڑوں ترقیاتی سکیمیں التواء کا شکار

سکردو، فنڈز کی عدم دستیابی ،سینکڑوں ترقیاتی سکیمیں التواء کا شکار

11:19 am

سکردو( وزیر مظفر ) گلگت بلتستان کونسل ممبران کی ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز روکے جانے سے سینکڑوں ترقیاتی سکیمیں التواء کا شکار عوام کا وزیر امور کشمیر سے فوری فنڈز ریلیز کرنے کا مطالبہ ممبران کونسل کی جانب سے 2017'18 کی سکیموں کے لیے جاری فنڈز روکے
جانے سے سینکڑوں ترقیاتی سکیمیں التواء کا شکار ہیں اکثر سکیموں کے لیے ابتدائی قسط جاری ہو چکی تھی کہ اچانک فنڈز روکے جانے سے سکیمیں متاثر ہو کر رہ گئی ہیں فنڈز روکے جانے کی وجہ سے سکیمیں مقررہ وقت میں تکمیل کرنا بھی مشکل ہو گیا ہیپراجیکٹ لیڈروں کا کہنا ہے کہ پچھلے سال کی نسبت اس سال سمینٹ سریا سمیت دیگر چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے پراجیکٹس کی لاگت بھی بڑھ جانے کا امکان ہے جس سے سکیمیں متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے دوسری جانب پراجیکٹس لیڈران کا کہنا ہے کہ ہم نے مارکیٹ سے ادھار لے کر کافی کام کر لیا ہے اگر ادائیگی نہ ہوئی تو ہم مجبوری میں عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے انہوں نے وزیر امور کشمیر سے اپیل کی ہے کہ وہ معاملے کی سنگینی کا نوٹس لیں اور فوری فنڈز جاری کرنے کے احکامات جاری کریں ۔

تازہ ترین خبریں