11:23 am
گلگت بلتستان سپر لیگ کو کامیاب بنایاجائیگا ،وزیر اعلیٰ

گلگت بلتستان سپر لیگ کو کامیاب بنایاجائیگا ،وزیر اعلیٰ

11:23 am

گلگت ( اوصاف نیوز ) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ گزشتہ سال گلگت بلتستان سپر لیگ انتہائی کامیاب رہا جس کے انعقاد سے گلگت بلتستان میں موجود کرکٹ کے ٹیلنٹ کو قومی سطح پر اجاگر کرنے میں مدد ملی۔ صوبے میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے حکومت گلگت بلتستان بھرپور اقدامات کررہی ہے۔ اس سال بھی گلگت بلتستان سپر لیگ کا انعقاد کیا جارہاہے جس میں تمام اضلاع سے ٹیمیں شرکت کریں گی۔ شائقین اور کھلاڑیوں کو بھرپور
سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ گلگت بلتستان سپر لیگ کے انعقاد کیلئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے وزیر سیاحت کی سربراہی میں سٹیئرنگ کمیٹی بنانے کے احکامات دیئے ۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو ہدایت کی ہے کہ معاشرے کے خصوصی افراد کیلئے بھی مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے کھیلوں کے انعقاد کا بندوبست کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ آئندہ سال سے پاکستان سپورٹس بورڈ کے تحت گلگت بلتستان سپر لیگ کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔ وزیر اعظم پاکستان اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو گلگت بلتستان الگ ریجن قرار دینے کیلئے خصوصی مراسلہ لکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ڈپٹی کمشنر گلگت کی جانب سے گلگت بلتستان سپر لیگ کے حوالے سے دیئے جانے والے بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو ہدایت کی ہے کہ کوہلوں کی صفائی کیلئے بروقت اقدامات کئے جائیں اور تجاویزات کے خاتمے کیلئے بھی آپریشن کا آغاز کیا جائے۔ واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بروقت مرمت یقینی بنائی جائے۔ فلٹریشن پلانٹس پر معمور غیرحاضر ملازمین کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

تازہ ترین خبریں